اسرائیل کے جنگ بندی معاہدے کے بعد بھی غزہ پر حملے جاری، 73 فلسطینی شہید

مہر نیوز کے مطابق، تازہ ترین جنگ بندی معاہدے کے اعلان کے بعد سے غزہ پر اسرائیلی حملوں میں 20 بچوں اور 25 خواتین سمیت کم از کم 73 فلسطینی شہید اور 230 سے ​​زائد زخمی ہو چکے ہیں۔
واضح رہے کہ گزشتہ رات قطر کے وزیر خارجہ نے غزہ جنگ بندی معاہدے کا باقاعدہ اعلان کیا، تاہم غاصب رجیم نے جنگ بندی معاہدے کے اعلان کے باوجود غزہ پر حملے کئے جس کے نتیجے میں درجنوں فلسطینی شہید جب کہ سینکڑوں زخمی ہوئے ہیں اور افوس ناک بات یہ ہے کہ ثالثی ممالک قاتل رجیم کی جارحیت کو روکنے میں ناکام دکھائی دیتے ہیں۔”

[]

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *