18 جنوری سے آنے والا ہے ویسٹرن ڈسٹربنس، اتر پردیش سمیت کئی ریاستوں میں بارش کا الرٹ

محکمہ موسمیات نے کہا کہ 18 جنوری کو ایک نیا ویسٹرن ڈسٹربنس شمال مغربی ہندوستان کو متاثر کر سکتا ہے، 4 روز بعد 22 جنوری کو ایک دیگر ویسٹرن ڈسٹربنس فعال ہوگا۔

تصویر سوشل میڈیاتصویر سوشل میڈیا
تصویر سوشل میڈیا
user

شمالی ہندوستان میں لوگوں کو فی الحال سردی اور بارش سے راحت ملنے کے آثار نظر نہیں آ رہے ہیں۔ ایک طرف جہاں 16 جنوری کو گھنے کہرے اور ہلکی بارش کا الرٹ کیا گیا ہے، وہیں 18 جنوری کو ایک نئے ویسٹرن ڈسٹربنس کے فعال ہونے سے موسم میں تبدیلی آئے گی۔ ہندوستانی محکمہ موسمیات (آئی ایم ڈی) کے مطابق اس ویسٹرن ڈسٹربنس کی وجہ سے شمال مغرب اور وسطی ہندوستان میں ہلکی بارش کا امکان ہے۔ 16 اور 17 جنوری کو مغربی اتر پردیش، پنجاب، ہریانہ، چنڈی گڑھ، مغربی اور مشرقی راجستھان کے الگ الگ حصوں میں شدید گھنے کہرے کا امکان ہے۔ ایک ویسٹرن ڈسٹربنس پاکستان کے اوپر بنا ہوا ہے جبکہ ایک گردابی طوفان کے آثار جنوبی ہریانہ میں بھی دکھائی دے رہے ہیں۔

محکمہ موسمیات نے کہا ہے کہ 18 جنوری کو ایک نیا ویسٹرن ڈسٹربنس شمال مغربی ہندوستان کو متاثر کر سکتا ہے۔ 4 روز بعد 22 جنوری کو ایک دیگر ویسٹرن ڈسٹربنس فعال ہوگا۔ 18 جنوری سے فعال ہونے والے ویسٹرن ڈسٹربنس کی وجہ سے ہمالیائی علاقوں اور شمال مغربی میدانی علاقوں میں موسم بدل جائے گا۔ پہاڑی ریاستوں میں 18 سے 22 جنوری کے درمیان بارش اور برف باری کا امکان ہے۔ 21 اور 22 جنوری کو راجستھان، چنڈی گڑھ، پنجاب، ہریانہ اور مغربی اتر پردیش میں بارش کا امکان ہے۔

اگر اگلے 3 دنوں کے موسم کی بات کی جائے تو 17 جنوری کو پنجاب، ہریانہ، چنڈی گڑھ، دہلی اتر پردیش، مدھیہ پردیش اور راجستھان میں گھنے کہرے کا اورینج الرٹ جاری کیا گیا ہے۔ اڈیشہ، ہماچل پردیش، اتراکھنڈ اور شمال مشرقی ریاستوں میں بھی گھنے کہرے کا ستم جاری رہے گا۔ ہماچل پردیش اور مشرقی راجستھان میں ’کولڈ-ڈے‘ کے حالات برقرار رہیں گے۔ 18 جنوری کو پنجاب، ہریانہ، اتر پردیش، راجستھان، مدھیہ پردیش اور شمال مشرقی ریاستوں میں گھنے کہرے چھائے رہیں گے۔ ہماچل پردیش میں لوگوں کو ’کولڈ-ڈے‘  جیسے حالات کا سامنا کرنا پڑے گا۔ تمل ناڈو میں بھی بارش کا الرٹ جاری کیا گیا ہے، جبکہ 19 جنوری کو تمل ناڈو اور کیرالہ میں شدید بارش کا الرٹ ہے۔ اگر کہرے کی بات کریں تو پنجاب، ہریانہ، مشرقی راجستھان، اتر پردیش اور شمال مشرق میں گھنے کہرے چھائے رہیں گے۔

قابل ذکر ہے کہ ہندوستانی محکمہ موسمیات (آئی ایم ڈی) کے مطابق شمال مغرب ہندوستان میں اگلے 2 دن کم از کم درجہ حررات میں 2-3 ڈگری سیلسیس کے کمی کا امکان ہے۔ حالانکہ اس کے بعد 2-4 ڈگری سیلسیس کے اضافے کا امکان بھی ہے۔ گجرات میں اگلے 3 دنوں میں کم از کم درجہ حرارت میں 2-3 ڈگری سیلسیس کا اضافہ ہوگا۔ اس کے بعد درجہ حرارت میں کوئی خاص تبدیلی نہیں آئے گی۔ وسطی، مشرقی ہندوستان اور مہاراشٹر کے علاقے میں اگلے 5 دنوں تک کم از کم درجہ حرارت میں کوئی خاص تبدیلی نہیں آئے گی۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔




[]

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *