[]
مہر خبررساں ایجنسی نے الجزیرہ کے حوالے سے کہا ہے کہ جرمنی کے وزیرخارجہ نے غزہ مخصوصا جنوبی غزہ کے شہر خان یونس میں فلسطینی شہریوں کی حالت زار پر تشویش کا اظہار کیا ہے۔
انہون نے کہا کہ اپنے دفاع کے حق پر بین الاقوامی قوانین مقدم ہیں لہذا اسرائیل کو عالمی قوانین کا احترام کرنا ہوگا۔ جنگ کے نام پر ایسے اقدامات کی کسی بھی لحاظ سے اجازت نہیں ہے۔
یاد رہے کہ صہیونی ذرائع ابلاغ میں حماس اور اسرائیل کے درمیان جنگ بندی اور قیدیوں کے تبادلے کے لئے مذاکرات کی خبریں گردش کررہی ہیں۔
صہیونی چینل 12 نے کہا ہے کہ حماس غزہ سے اسرائیلی فورسز کا مکمل انخلاء چاہتی ہے۔ اس منصوبے کے مطابق حماس کی طرف سے رہا ہونے والے ہر اسرائیلی کے بدلے 100 فلسطینی قیدی آزاد ہوں گے۔