[]
حیدرآباد: بی آر ایس کے ایم ایل اے کے خلاف رچہ اراضیپر قبضہ کی کوشش اور دھمکانے کے الزام کے تحت کیس درج کرلیا گیا۔ رکن اسمبلی پی راجیشورریڈی کے خلاف پوچارم آئی ٹی کاریڈار پولیس اسٹیشن میں شکایت درج کروائی گئی۔
ایک پلاٹ کے فرضی دستاویز کے ذریعہ رکن اسمبلی پی راجیشور ریڈی پر اراضی پر قبضہ کی کوشش کاالزام ہے۔ رادھیکا نامی خاتون نے رکن اسمبلی راجیشورریڈی کے علاوہ ان کی شریک حیات اور ایک شخص کے خلاف اراضی پر قبضہ کی کوشش کی شکایت کی
جس پر آئی ٹی پوچارم پولیس نے مختلف دفعات کے تحت ان کے خلاف مقدمہ درج کرلیا اورمصروف تحقیقات ہے۔