[]
اتر پردیش میں 9، ہریانہ میں 5، اڈیشہ میں 3، اتراکھنڈ، منی پور، مدھیہ پردیش اور ناگالینڈ میں ایک ایک کیس درج کیا گیا ہے۔ وزارت نے کہا کہ اس ذیلی قسم کے پھیلاؤ کی نگرانی اور مزید تشخیص جاری ہے۔
کورونا سے مکمل شفایابی 4.4 کروڑ سے تجاوز کر گئی ہے، جو کہ 98.81 فیصد کی قومی شفایابی کی شرح کو ظاہر کرتی ہے۔ دستیاب اعداد و شمار کے مطابق، ملک میں کووڈ ویکسین کی کل 220.67 کروڑ خوراکیں لوگوں کو دی گئی ہیں۔