رضامندی کے بغیر خاتون کھلاڑی کا بوسہ: اسپین فٹبال فیڈریشن کے سابق سربراہ کی اپیل مسترد، پابندی برقرار

[]

مادرید : فٹ بال کی عالمی گورننگ باڈی فیفا کی اپیل کمیٹی نے جمعہ کو ہسپانوی فٹ بال فیڈریشن (آر ایف ای ایف) کے سابق سربراہ لوئس روبیلز کی اپیل کو مسترد کرنے کے بعد ان پر تین سال کی پابندی برقرار رکھی ہے۔

برطانوی خبر رساں ادارے کے مطابق اگست میں اسپین کی ویمنز ورلڈ کپ کے فائنل میں انگلینڈ کے خلاف جیت کے بعد مبینہ طور پر رضامندی کے بغیر کھلاڑی جینی ہرموسو کا بوسہ لینے کے بعد 30 اکتوبر کو روبیلز پر تین سال کے لیے پابندی عائد کر دی گئی تھی۔

لوئس روبیلز نے اس فیصلے کے خلاف اپیل کی تھی لیکن جسے مسترد کر دیا گیا ہے۔46 سالہ روبیلز نے ستمبر میں یہ کہتے ہوئے استعفیٰ دے دیا تھا کہ آر ایف ای ایف میں ان کا عہدہ ناقابل برداشت ہو گیا ہے۔

انہوں نے ابتدائی طور پر کھلاڑیوں، سیاستدانوں اور خواتین کے گروپوں کے دباؤ کے باوجود دستبردار نہ ہونے کا عزم کیا تھا۔

ہسپانوی ہائی کورٹ کے ایک جج نے جمعرات کو تجویز پیش کی کہ روبیلز کو بوسے پر مقدمے کا سامنا کرنا چاہیے، یہ کہتے ہوئے کہ تحقیقات سے پتہ چلتا ہے کہ بوسہ ’اتفاق سے نہیں تھا اور یہ یکطرفہ اور حیران کن اقدام تھا۔



[]

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *