ہٹ اینڈ رن کیس، 5 گرفتار

[]

حیدرآباد: حیدرآباد سٹی پولیس نے چہارشنبہ کے روز ہٹ اینڈ رن کیس میں جس میں ایک باونسر ہلاک اور دوسرا ایک زخمی ہوگیا تھا، ایک خاتون کے سمیت5 نوجوانوں کو گرفتار کرلیا ہے۔

ایک برانڈ نئی کار جس کا عارضی رجسٹریشن نمبر ہے، اس حادثہ میں ملوث ہے۔ یہ واقعہ، کل صبح کی اولین ساعتوں میں جوبلی ہلز میں پداماں مندر کے قریب پیش آیا جس میں کار نے ایک موٹر بائک رونددیا جس کے نتیجہ میں مادھا پور کی ایک ہوٹل میں باونسر کے طور پر کام کرنے والا 30سالہ تارک رام ہلاک ہوگیا۔

وہ، اپنے ایک ساتھی کے ساتھ بائک پر مکان واپس ہورہا تھا کہ مندر کی کمان کے قریب تیز رفتار کار نے انہیں رونددیا۔ بائک کو ٹکر مار نے کے بعد مقام واقعہ سے کار تیزی کے ساتھ روانہ ہوگئی۔

اس واقعہ میں تارک رام جس کے سرپرشدید چوٹیں آئی تھیں، برسر موقع ہلاک ہوگیا جبکہ اس کے ساتھ بائک پر سوار دوسرا باونسر راجو، شدید زخمی ہوگیا۔

تارک رام سکھ ولیج سکندرآباد کا رہنے والا بتایا گیا ہے۔ اس کی دو سال قبل شادی ہوئی اور اسے سات ماہ کا ایک بچہ بھی ہے۔ اس کے خاندان میں بیوہ ماں کے ساتھ دیگر افراد ہیں اور وہ تنہا کمانے والا تھا۔

پولیس نے اس واقعہ کی سی سی ٹی وی فوٹیج تصاویر کی اسکیاننگ کی جس میں ایک کارکی نشاندہی کی گئی۔ پولیس نے اس کار میں سفر کرنے والے افراد کو گرفتار کرلیا۔



[]

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *