[]
ناسک(مہاراشٹرا): مہاراشٹرا انسداد دہشت گردی اسکواڈ (اے ٹی ایس) نے ممنوعہ عالمی دہشت گرد تنظیم آئی ایس آئی ایس سے روابط رکھنے کے الزام میں ایک شخص کو حراست میں لے لیا ہے۔
مہاراشٹرا اے ٹی ایس نے کہا کہ گرفتار ملزم آئی ایس آئی ایس کے ساتھ مسلسل ربط میں تھا۔ حالیہ برسوں میں اس نے انتہاپسند ہونے کی علامت ظاہر کی تھیں اور بیرونی دہشت گرد تنظیم کو فنڈس فراہم کئے تھے۔
اے ٹی ایس نے کہا کہ دھاوؤں کے دوران اُس نے الکٹرانک آلات جیسے موبائل فون، لیاپ ٹاپس، پنڈریوس اور بعض قابل اعتراض دستاویزات ملزم کے گھر سے برآمد کئے ہیں۔
انہوں نے بتایا کہ اس کے کئی ساتھی بھی تحقیقاتی دائرہ میں ہیں اور ملک بھر کی دیگر ریاستوں میں ان کے بارے میں تحقیقات کی جارہی ہیں۔