بابری مسجد کے مقام پر رام مندر تعمیر کی مذمت۔ 57 اسلامی ممالک کی تنظیم او آئی سی کا بیان جاری

[]

نئی دہلی:اسلامی اور مسلم اکثریتی ممالک کی تنظیم اسلامی تعاون تنظیم (او آئی سی) نے ایودھیا میں 6 دسمبر 1992 کو منہدم کی گئی 5 صدی پرانی بابری مسجد کی جگہ ’رام مندر‘ کی تعمیر پر شدید تشویش کا اظہار کیا ہے۔

 

57 اسلامی ممالک کی تنظیم او آئی سی کے جنرل سیکریٹریٹ نے اس سلسلے ایک بیان جاری کیا ہے۔ او آئی سی کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا کہ ہندوستان کے شہر ایودھیا میں جس مقام پر پہلے بابری مسجد کو منہدم کیا گیا تھا وہیں رام مندر کی تعمیر اور افتتاح انتہائی تشویش کا موضوع ہے۔ پران پرتشٹھا تقریب کے ایک دن بعد 23 جنوری کو او آئی سی نے مسجد کے مقام پر رام مندر تعمیر کی مذمت کی ہے۔

 

اپنے بیان میں او آئی سی نے کہا او آئی سی ممالک کے وزرائے خارجہ کی کونسل کے گزشتہ اجلاسوں میں ظاہر کیے گئے موقف کے مطابق ہم ان اقدامات کی مذمت کرتے ہیں جن کا مقصد بابری مسجد جیسے اہم اسلامی مقامات کو تباہ کرنا ہے۔

[]

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *