مودی کی قیادت میں ہندوستان نے سیکولر ملک ہونے کا مقام کھودیا ہے: امریکی میڈیا

[]

واشنگٹن: لوک سبھا انتخابات کے پیشِ نظر ہندوستان میں نریندرمودی کی قیادت والی بی جے پی حکومت کے ہندو پرست متعصبانہ اقدامات جاری ہیں اور مودی حکومت ہندوستان کو سیکولر ریاست ظاہر کرنے میں ناکام ہوگئی۔

نریندرمودی کے اقتدار میں آنے کے بعد ہندوستان سیکولر ریاست ہونے کا مقام کھو بیٹھا ہے۔ امریکی میڈیا بلوم برگ کے مطابق بی جے پی نے ہندوستان میں بڑھتی ہوئی قوم پرستی کا بھرپور فائدہ اٹھایا، جسکی واضح مثال رام مندر کی تعمیر ہے۔

رپورٹ میں کہا گیا کہ 2014 کے انتخابات میں کامیابی مودی کو کشمیر کی خصوصی حیثیت ختم کرنے اور رام مندر کی تعمیر کے وعدے پر ملی۔ 2014 سے اب تک مودی کا اقتدار میں آنے کے لیے ہندوتوا نظریہ ایک ہتھکنڈے کے طور پر استعمال ہوتا رہا۔

2024 کے انتخابات میں کامیابی حاصل کرنے کے لیے بی جے پی حکومت کے ایجنڈے میں متنازعہ مندر کی تعمیر شامل ہے، رام مندر کی تعمیر کے وعدے پر مودی اپنی سیاست چمکاتے رہے۔

بلوم برگ نے کہا کہ بی جے پی پچھلے 10 سال سے جاری کرپشن، معاشی بحران، بے روزگاری اور مہنگائی کو ختم کرنے میں ناکام رہی۔ مودی نے 2024 کے انتخابات میں کامیابی کے بعد ہندوستان کو ہندوراشٹرا بنانے، متنازعہ مندروں کی تعمیر اور مسلمانوں پر زمین مزید تنگ کرنے کا وعدہ کیا ہے۔




[]

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *