[]
ان دونوں گوداموں کے آس پاس کھڑی کچھ گاڑیاں بھی آگ کی لپیٹ میں آ کر پوری طرح جل کر خاک ہو گئیں۔ آگ پر قابو پانے کے بعد فائر بریگیڈ کا عملہ جب گودام کے اندر پہنچا تو اسے دونوں بھائیوں کی جلی ہوئی لاش ملی۔ بتایا جاتا ہے کہ ان کی موت زہریلے دھویں اور دم گھٹنے کی وجہ سے ہوئی تھی۔ ان کی شناخت کملیش چودھری (23 سال) اور للت چودھری (21) کے طور پر ہوئی ہے۔ آگ لگنے کی وجہ ابھی تک معلوم نہیں ہو سکی ہے، پولیس جانچ جاری ہے۔