[]
راجستھان کے کچھ حصوں میں خون کو منجمد کر دینے والی سردی کا دور جاری ہے، جہاں سیکر ضلع کے فتح پور میں کم از کم درجۂ حرارت 1.6 ڈگری اور الور میں 2.8 ڈگری رہا۔ ریاست کے دیگر حصوں میں سرد لہر کی صورت حال ہنوز بنی ہوئی ہے۔ محکمہ موسمیات کے مطابق گزشتہ چوبیس گھنٹے میں کم از کم درجۂ حرارت کرولی میں 3.3 ڈگری، پلانی میں 3.6 ڈگری، بھیل واڑو میں 4، انتا (باراں) میں 4.4، سیکر میں 4.5، گنگا نگر میں 5، چتور گڑھ اور بیکانیر میں 5.5 ڈگری درج کیا گیا۔ اس کے علاوہ سنگریا (ہنومان گڑھ) میں 5.6، جالور میں 5.8 اور ڈبوک (ادئے پور) میں 5.9 ڈگری رہا۔ دیگر شہروں میں رات میں درجۂ حرارت 6 ڈگری سے اوپر رہا۔