رام مندر کے جشن کے دوران خاتون نے اللہ اکبر کانعرہ بلند کیا

[]

شیواموگہ: شیوپا نائیک سرکل پر آج اس وقت کشیدگی پیدا ہوگئی جب ایودھیا کے رام مندر کے افتتاح کے موقع پر ہندوتنظیموں کی جانب سے مٹھائیوں کی تقسیم کے دوران ایک 25سالہ مسلم خاتون (جس کی دماغی حالت ٹھیک نہیں) نے ”اللہ اکبر“ کے نعرے بلند کیے۔

سپرنٹنڈنٹ پولیس جی کے متھن کمار نے کہا کہ خاتون اپنے تین سالہ لڑکے کے ساتھ اسکوٹر پر اشوکا سرکل سے شیوپا نائیک سرکل جارہی تھی۔ ہجوم کو دیکھ کر اس نے گاڑی کو روک دیا اور ہجوم کی تصاویر لینا شروع کردیا۔

پولیس نے اس سے گاڑی کو پارک کرنے کو کہا تا کہ گاڑیو ں کی نقل وحرکت میں خلل نہ ہو۔ ہندو تنظیموں کے کارکن‘ رام کے نعرے بلند کررہے تھے۔ اسے سن کر خاتون نے بھی اللہ اکبر کا نعرہ بلند کیا۔ وہاں موجود افرادحیران رہ گئے اور پولیس نے فوری اسے اپنی تحویل میں لے لیا۔

میڈیا سے بات کرتے ہوئے خاتون کے والد سید عباس نے کہا کہ ان کی بیٹی کا 2018سے علاج چل رہا ہے۔ اگرچیکہ اس کی داونگیری کے شخص سے شادی ہوئی مگر وہ ازدواجی زندگی میں مسائل کی وجہ سے شیواموگہ میں مقیم تھی۔

میں دوسری گاڑی پر اس کے پیچھے تھا مگر جلوس کی وجہ سے آگے نہیں بڑھ سکا۔ انہوں نے وعدہ کیا کہ وہ اس طرح کے واقعات کا اعادہ نہ ہونے کے لئے بے حد خیال رکھیں گے۔



[]

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *