منصف ٹی وی کا منگل کی شام گلوبل ہیلتھ کانکلیو 2024، گورنر تمیلی سائی سوندرا راجن اور محمد علی شبیر مہمان خصوصی

[]

حیدرآباد: ملک کا واحد اردو سٹیلائٹ چینل منصف ٹی وی ہر وقت ناظرین کی خدمت میں کچھ ایسے پروگرام پیش کرتا ہے جو زندگی کے ہر شعبہ میں نہ صرف اہم ثابت ہوتے ہیں بلکہ ان سے لوگوں کی رہنمائی بھی ہوتی ہے۔ چاہے وہ سیاسی طور پر ہو یا پھر قانونی طور پر۔

اس کے علاوہ منصف ٹی وی اپنے دیکھنے والوں کے لئے ہر وقت ایسے پروگرام پیش کرتا ہے جن سے وہ اپنے کئی مسائل حل کرسکتے ہیں۔ ایسا ہی ایک پروگرام گلوبل ہیلتھ کانکلیو 2024 کے عنوان سے کل بروز منگل یعنی 23 جنوری 2024 کو پیش کیا جارہا ہے۔

یہ کانکلیو ریڈ روز فنکشن ہال (آر آر فنکشن ہال) نزد حج ہاؤز نامپلی پر شام 4 بجے شروع ہوگا۔ ڈاکٹروں کے اس عظیم الشان کانکلیو میں تلنگانہ کی گورنر ڈاکٹر تمیلی سائی سوندرا راجن مہمان خصوصی ہوں گی جبکہ حکومت تلنگانہ کے مشیر (اقلیتوں اور دیگر طبقات) محمد علی شبیر اور ڈاکٹر میر جواد زار خان چیرمین اینڈ ایم ڈی چیف آرتھوپیڈک سرجن جرمنٹن ہاسپٹل حیدرآباد مہمانان اعزازی ہوں گے۔

اس کے علاوہ ڈاکٹر محمد قطب الدین ابو شجاع ایم ڈی، پی ایچ ڈی ڈائرکٹر اسٹار فزیشن سرویسس امریکہ اہم مقرر کی حیثیت سے شرکت کریں گے۔ ان کے علاوہ ڈاکٹر تری وکرم ایم بی بی ایس، ایم ڈی ڈیابیٹولوجسٹ اینڈ کارڈیالوجسٹ اور ڈاکٹر شمع فزیشن ویلیزا ویلنس بھی اس کانکلیو میں شرکت کریں گے۔

منصف ٹی وی کے اس گلوبل ہیلتھ کانکلیو 2024 کو پیش کرنے میں ویز ہیلتھ ایل ایل پی، جرمنٹن ہاسپٹلس اور ویلیزا ویلنس نے تعاون کیا ہے۔ اس گلوبل کانکلیو کے انعقاد کا مقصد شہریوں کو طبی مسائل سے واقف کرانے کے ساتھ ساتھ صحت زندگی گزارنے کے راز بتانا ہے۔

کانکلیو میں شرکت کرنے والے ڈاکٹرس عالمی سطح پر اپنی ایک الگ پہچان رکھتے ہیں اور وہ اپنے اپنے شعبوں میں ماہر بھی ہیں۔ خصوصی مقرر کی حیثیت سے شرکت کرنے والے ڈاکٹر محمد قطب الدین ابو شجاع ایم ڈی، پی ایچ ڈی کا شمار دنیا کے بہترین ڈاکٹرس میں ہوتا ہے۔

منصف ٹی وی کے اس کانکلیو میں ڈاکٹر قطب الدین کی شرکت بھی شرکا اور ناظرین کے لئے کافی فائدہ مند ثابت ہوگی۔ اس کے علاوہ ڈاکٹر میر جواد زار خان چیرمین اینڈ ایم ڈی چیف آرتھوپیڈک سرجن جرمنٹن ہاسپٹلس کا شمار بھی اعلیٰ درجہ کے ڈاکٹرس میں ہوتا ہے۔ اس پروگرام میں وہ بھی اپنے مفید مشوروں سے نوازیں گے جن پر عمل کرتے ہوئے لوگ ایک صحت مند زندگی گزار سکتے ہیں۔

منصف ٹی وی کے چیف ایگزیکٹیو آفیسر (سی ای او) جناب حبیب نصیر نے عوام سے شرکت نے اور منصف ٹی وی پر شام 4 بجے سے براہ راست مشاہدہ کرنے کی اپیل کی ہے۔



[]

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *