رام مندر کی پران پرتشٹھا کے پیش نظر یوپی میں ہائی الرٹ، میرٹھ زون کے سات اضلاع میں سخت سیکورٹی

[]

میرٹھ زون میں سات اضلاع (میرٹھ، باغپت، ہاپوڑ، بلند شہر، غازی آباد، نوئیڈا، گریٹر نوئیڈا) کو حساس قرار دیا گیا ہے، سوشل میڈیا پر قابل اعتراض الفاظ استعمال کرنے والوں کے خلاف سخت کارروائی کی جائے گی

<div class="paragraphs"><p>یو پی پولیس / آئی اے این ایس</p></div>

یو پی پولیس / آئی اے این ایس

user

میرٹھ: ایودھیا میں رام مندر کی پران پرتشٹھا کے پیش نظر یوپی میں ہائی الرٹ جاری کیا گیا ہے۔ رپورٹ کے مطابق میرٹھ زون میں سات اضلاع (میرٹھ، باغپت، ہاپوڑ، بلند شہر، غازی آباد، نوئیڈا، گریٹر نوئیڈا) کو حساس قرار دیا گیا ہے اور یہاں کسی بھی صورت حال سے نمٹنے کے کیے سیکورٹی کے سخت انتظامات کئے گئے ہیں۔ سوشل میڈیا پر قابل اعتراض الفاظ استعمال کرنے والوں کے خلاف سخت کارروائی کی جائے گی۔

ایڈیشنل ڈائریکٹر جنرل (اے ڈی جی) میرٹھ زون، ڈی کے ٹھاکر نے کہا، ’’20 سے 26 جنوری تک شری رام کی پران پرتشٹھا تقریب کے سلسلے میں سیکورٹی کے پیش نظر زون کے سات اضلاع میں الرٹ کا اعلان کیا گیا ہے۔ اس حوالہ سے ویڈیو کانفرنسنگ کے ذریعے میرٹھ زون کے ساتوں اضلاع کے پولیس سپرنٹنڈنٹوں کے ساتھ میٹنگ کی گئی ہے۔ میرٹھ زون کی طرف سے سبھی کو مناسب فورس فراہم کی گئی ہے، جس میں 22 جنوری کو پی اے سی اور آر اے ایف کی 6 کمپنیاں دی گئی ہیں۔ تمام حساس علاقوں کی ڈرون سے نگرانی کرنے کے احکامات دیے گئے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ تمام اضلاع کے پولیس سپرنٹنڈنٹ اپنی فورسز کے ساتھ سڑکوں پر نکلیں گے اور شہر اور دیہی علاقوں کی صورتحال پر نظر رکھیں گے۔ اس کے بعد بھی اگر کوئی قانون ہاتھ میں لے گا تو اسے بخشا نہیں جائے گا۔ فوری ایف آئی آر درج کر کے گرفتاری عمل میں لائی جائے گی۔ اس کے علاوہ پورے واقعے کی ویڈیو گرافی بھی کی جائے گی۔

اے ڈی جی نے کہا کہ پولیس کو لاؤڈ اسپیکر کے ذریعے لوگوں کو الرٹ کرنے کا حکم دیا گیا ہے۔ اگر کوئی شخص انٹرنیٹ میڈیا پر قابل اعتراض الفاظ استعمال کرے گا تو اسے فوری گرفتار کر کے اس کے خلاف مقدمہ درج کیا جائے گا۔ تمام اضلاع میں مناسب پولیس فورس تعینات ہے۔ امن و امان کو سختی سے نافذ کیا جائے گا۔


;

[]

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *