حج 2024 تمام تر سہولیات کے ساتھ مکمل ہوگا: حج کمیٹی آف انڈیا

[]

ریلیز میں حج کمیٹی آف انڈیا کے چیف ایگزیکٹو لیاقت علی آفاقی نے بتایا ہے کہ حکومتِ ہند اور حکومتِ سعودی عرب کے معاہدے کے مطابق امسال 1,75,025 ہندوستانی مسلمان حج کی سعادت حاصل کریں گے۔ ان میں بذریعہ حج کمیٹی انڈیا 1,40,025 اور باقی پرائیویٹ ٹوڑ آپریٹرس کے ذریعہ حج ادا کریں گے۔ انہوں نے مزید بتایا کہ حج کمیٹی آف انڈیا میں تقریباً 1,74,000 حج کی درخواستیں جمع ہو چکیں ہیں ۔ حج کمیٹی آف انڈیا سے جانے والے عازمین کے لیے حج درخواست جمع کرنے کی آخری تاریخ 20 دسمبر تعین کی گئی تھی جو بعد میں ریاستی حج کمیٹیوں، دیگر تنظیموں اور عازمین کی درخواست و خواہش پر 15 جنوری تک بڑھا دی گئی تھی۔ 15 جنوری رات بارہ بجے تک آنے والی تمام درخواستیں کو جمع کیا گیا نیز اُن درخواست دہندگان کو بھی درخواست مکمل کرنے کی ایک دن کی مزید اجازت دی گئی۔ جنہوں نے 15 جنوری رات 12 بجے تک حج کمیٹی آف انڈیا کی ویب سائڈ پر صرف اندراج کرا دیا تھا-

[]

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *