[]
کابل/نئی دہلی: افغان میڈیا نے اتوار کے روز ایک رپورٹ میں کہا کہ ملک کے شمال مشرقی صوبہ بدخشاں کے ضلع زیبک میں ایک ہندوستانی مسافر طیارہ گر کر تباہ ہو گیا ہے، جس پر ہندوستان نے تردید کرتے ہوئے کہا ہے کہ یہ اس کا طیارہ نہیں بلکہ مراکش کا ایک چھوٹا مسافر طیارہ تھا۔
افغان نیوز چینل ‘امو ٹی وی’ نے طالبان پولیس کمانڈ کے حوالے سے بتایا تھا کہ ایک ہندوستانی مسافر طیارہ ماسکو جاتے ہوئے صوبہ کے توپخانہ پہاڑی علاقے میں گر کر تباہ ہو گیا ہے۔