[]
دہلی کے ہوائی اڈے پر گھنی دھند کی وجہ سے لوگوں کو کئی گھنٹوں تک اپنی پروازوں کا انتظار کرتے دیکھا گیا۔ کچھ پروازوں کی منسوخی کا بھی اعلان کیا گیا۔ دہلی ہوائی اڈے کے حکام نے ایک ایڈوائزری جاری کرتے ہوئے مسافروں سے درخواست کی کہ وہ اپنی پروازوں کی حالت کے بارے میں متعلقہ ایئر لائنز سے رابطہ کریں۔
محکمہ موسمیات (آئی ایم ڈی) کے مطابق اتوار کی صبح 3:00 بجے سے دہلی-پالم پر حد نگاہ صفر میٹر پر رہی۔ آئی ایم ڈی نے کہا کہ دہلی، ہریانہ، پنجاب، راجستھان، اتر پردیش، مغربی مدھیہ پردیش اور بہار کے مختلف علاقوں میں بہت گھنی دھند دیکھی گئی۔