فٹبالر کریم بنزیما نے فرانس کے وزیر داخلہ کے خلاف ہتک عزت کا کیس کردیا

[]

پیرس: معروف فرانسیسی فٹبالر کریم بینزیما نے فرانس کے وزیر داخلہ کے خلاف اخوان المسلمون کے ساتھ روابط کا الزام لگانے پر ہتک عزت کا مقدمہ دائر کردیا۔

رپورٹس کے مطابق گزشتہ برس اکتوبر میں فرانس کے وزیر داخلہ جیرالڈ ڈرمینن نے مسلم فٹبالر پر الزام عائد کیا تھاکہ کریم بینزیما مصر کی اسلام پسند تنظیم اخوان المسلمون سے رابطے میں ہیں۔

جیرالڈ ڈرمینن کی جانب سے بیان ایسے وقت میں سامنے آیا تھا جب معروف فٹبالر کریم بینزیما نے اسرائیلی جارحیت کے خلاف مظلوم فلسطینیوں کے حق میں آواز بلند کی تھی۔

سعودی کلب الہلال کی نمائندگی کرنے والے فٹبالر نے الزامات کی فوری تردید کرتے ہوئے کہاکہ وزیر داخلہ کے خلاف بہتان تراشی کرنے پر قانونی کارروائی کروں گا۔

فرانسیسی فٹبالر نے 92 صفحات پر مشتمل شکایت میں موقف اپنایا کہ ’ان کا کبھی اخوان المسلمون کی تنظیم سے تعلق نہیں رہاہے اور نہ ہی ان کے کسی ایسے رکن یا شخص سے جو تنظیم سے منسلک ہو کوئی تعلق نہیں ہے‘۔

دنیا کے چند بہترین فٹبالرس میں سے ایک کریم بنزیما کے وکیل نے کہاکہ یہ تبصرہ ان کی عزت اور ساکھ کو ’نقصان‘ پہنچانے کیلئے کیاگیا ہے جس کے خلاف ہم نے کیس درج کرایا ہے۔ واضح رہے کہ مصر کی اسلام پسند تنظیم اخوان المسلمون پر روس اور سعودی عرب سمیت کئی ممالک میں پابندی عائد ہے۔



[]

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *