[]
کولمبو: سری لنکا کے لیجنڈری اسپنر متھیا مرلی دھرن نے ثقلین مشتاق کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے اپنی وکٹوں کی ریکارڈ تعداد کا سہرا پاکستان کے جادوئی اسپنر کو دیا۔
اپنے ایک انٹرویو کے دوران ثقلین مشتاق نے کہا کہ میں نے کیریر میں 800 وکٹیں حاصل کیں جس میں سے 700 وکٹیں ثقلین کی وجہ سے ملیں۔
لیجنڈی سری لنکن اسپنر نے مزید کہاکہ ثقلین مشتاق سے میں نے ’دوسرا‘ سیکھی۔ مرلی دھرن نے کہاکہ میں نے ثقلین مشتاق کو 1995 میں بولنگ کرتے ہوئے دیکھا، ثقلین نے حریف بیٹرز کو بولنگ سے سحر زدہ کیا ہوا تھا۔
انہوں نے کہاکہ ثقلین مشتاق سے میں نے ’دوسرا‘ سیکھنی شروع کی، 3 برس میں یہ ورائٹی مکمل طورپر سیکھنے میں کامیاب ہوا۔
مرلی دھرن نے کہاکہ اس وقت تک میں نے ٹسٹ کرکٹ میں صرف 100 وکٹیں حاصل کی تھیں، پھر 1998 سے 2010 تک 12 برس کے عرصہ میں 700 وکٹیں حاصل کیں۔
700 وکٹیں مجھے دوسرا سیکھنے کی وجہ سے ملیں۔ سری لنکا کے سابق عظیم گیندباز نے مزید کہا کہ اگر میں نے ثقلین سے دوسرا نہیں سیکھا ہوتا تو شاید کیریر میں 400 وکٹ بھی نہیں لے پاتا۔