[]
حیدرآباد _ 17 جنوری ( اردولیکس) تلنگانہ قانون ساز کونسل میں ایم ایل اے کوٹہ کے تحت ہونے والے دو خالی نشستوں کے انتخابات میں کانگریس پارٹی نے دو امیدواروں کے ناموں کا آج سرکاری طور پر اعلان کیا ہے جن میں تلنگانہ کانگریس کے کارگزار صدر مہیش کمار گوڑ این ایس یو آئی کے ریاستی صدر بی وینکٹ شامل ہیں ذرائع کے مطابق گزشتہ روز کانگریس ہائی کمان نے دو امیدواروں ادنکی دیاکر اور وینکٹ کے نام کو قطعیت دیتے ہوئے انھیں پرچہ نامزدگی داخل کرنے کی تیاریاں شروع کرنے کا مشورہ دیا تھا تاہم آج اچانک ایک امیدوار ادنکی دیاکر کی جگہ مہیش کمار گوڑ کے نام کا اعلان کردیا۔