26 سال کے بعد امسال رمضان المبارک سردیوں میں ہوگا

[]

جدہ: دنیا بھر کے مسلمان مارچ میں رمضان المبارک کا استقبال کریں گے تاہم امسال رمضان 26 سال کے بعد سردیوں میں آرہا ہے۔

سبق ویب سائٹ کے مطابق فلکی حساب سے سعودی عرب میں پہلا روزہ 11 مارچ کو ہوگا جبکہ ملک میں موسم سرما 22 دسمبر سے شروع ہوا اور 20 مارچ تک رہے گا۔

ماہرین کا کہنا ہے کہ 2024 سے رمضان المبارک سردیوں میں آتا رہے گا تاہم ابتدائی دو سال تک رمضان کا آخری حصہ موسم بہار میں ہوگا۔

اس کے بعد 2031 تک رمضان المبارک موسم سرما میں ہوگا اورپھر 8 سال تک یعنی 2039 تک موسم خزاں میں آئے گا۔



[]

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *