[]
کوچی: کیرالا ہائی کورٹ نے کہا ہے کہ مطلقہ مسلم خاتون کو اگر وہ پرسنل لا کے مطابق طلاق لے چکی ہو تو طلاق کے اندراج کے لئے عدالت بھیجنے کی ضرورت نہیں ہے۔
جسٹس پی وی کنہی کرشنن نے کہا کہ صرف اس وجہ سے اسے عدالت میں نہیں گھسیٹا جاسکتا کہ اس نے اپنی شادی کا اندراج کیرالا رجسٹریشن آف میاریجس (کامن) رولس 2008 کے تحت کرایا ہے۔
عدالت نے کہا کہ متعلقہ عہدیدار‘ عدالت کے احکام پر زور دیئے بغیر طلاق کا رجسٹریشن کرسکتا ہے۔ جج نے کہا کہ رول 2008 میں خامی دکھائی دیتی ہے۔ عدالت کی رجسٹری اس فیصلہ کی کاپی ریاستی چیف سکریٹری کو بھیجے گی تاکہ اصلاح ہوجائے۔