[]
واضح رہے کہ 7 اکتوبر 2023 کو حماس نے غزہ کی پٹی سے اسرائیل کے خلاف زبردست راکٹ حملہ کیا، جب کہ اس کے جنگجوؤں نے سرحد پار جاکر فوجیوں اور شہریوں پر فائرنگ کی ۔ اسرائیل میں 1,200 سے زائد افراد ہلاک اور 240 کے قریب افراد کو اغوا کیا گیا تھا۔ اسرائیل نے جارحانہ حملے شروع کرکے حماس کے جنگجوؤں کو ختم کرنے اور یرغمالیوں کو بچانے کے بیان کردہ ہدف کے ساتھ فلسطینی علاقے میں زمینی کارروائی جاری رکھی ہے۔ مقامی حکام نے بتایا کہ اسرائیلی حملوں کے نتیجے میں غزہ میں اب تک 23,800 سے زائد افراد جاں بحق ہو چکے ہیں۔