رام مندر درشن کیلئے جاؤں گا، وقت کا تعین ابھی ممکن نہیں:سدارامیا

[]

رائچور: میں بھی رام مندر کے درشن کے لئے جاؤں گا مگر اب نہیں جب وقت ملے گا تو ضرور درشن کروں گا۔ رام مندر کی میں نے کبھی بھی مخالفت نہیں کی‘ مگر رام کے نام پر بی جے پی کی گندی سیاست کی شدید مخالفت کرتا ہوں۔

کانگریس واحد پارٹی ہے جو ملک کو آزادی دلائی ہے‘ اس کے بعد سارے ملک میں فرقہ وارانہ ہم آہنگی قومی یکجہتی کو قائم کیا۔ تمام ذات و مذہب اور زبان کے لوگوں کو ایک ساتھ لے کر چلے گی۔ہنر صرف کانگریس کے پاس ہے۔ اس ہنر سے عاری بی جے پی صرف فرقہ پرستی پر ہی سیاست کرتے آرہی ہے جس سے نہ ہی ملک اور نہ سماج کا بھلا ہوگا۔

ان خیالات کا اظہار ریاستی وزیر اعلیٰ سدارامیا نے آج دیودرگ شہر کے قریب واقع تنتنی برج کے قریب واقع ہیلی پیاڈ پر صحافیوں کو خطاب کے دوران کیا۔ واضح رہے کہ اس مقام پر سہ روزہ کربا سماج کا ثقافتی و تہذیبی تقریب کا انعقاد عمل میں لایا جارہا ہے جس کا آج دوسرا دن ہے۔

اس تقریب میں شرکت کی غرض سے وزیر اعلیٰ یہاں پہنچے تھے ان کے ساتھ دیگر وزیر جس میں بھیرتی سریش مسٹر بوسوراجو ارکان اسمبلی بسن گوڑا ردل بسن گوڑا‘ تروی بال کے علاوہ سابق رکن اسمبلی امرے گوڑا پاٹل و دیگر نے اس تقریب میں شرکت کی۔

چیف منسٹر نے اپنا سلسلہ خطاب جاری رکھتے ہوئے بتایا کہ انہوں نے مندر کی مخالفت کبھی نہیں کی۔ مگر رام کے نام پر بی جے پی کی سیاست کی ضرور مخالفت کئے ہیں اور کرتے رہیں گے۔

میں رام مندر کو جانے کا ارادہ کیا ہوں‘ تاہم اس کے بارے میں وقت کا تعین نہیں کئے ہیں۔ میسور حلقہ پارلیمان سے بیٹے یودیندرا کا کانگریس ٹکٹ پر انتخابات میں حصہ لینے کے سوال پر انہوں نے واضح کیا کہ اس ضمن میں بیٹے نے کوئی بات نہیں کہی ہے لہٰذا ٹکٹ کا فیصلہ کرنے مقامی وزیر بھیرتی سریش کی زیر قیادت کمیٹی موزوں نام کی سفارش کرے گی۔

انہوں نے مزید بتایا کہ ریاست کے مختلف طبقات اور ذات پر مبنی مردم شماری جو سال 2015 میں کی گئی تھی جسے عرف عام میں ذات واری مردم شماری کہا جاتا ہے۔ پسماندہ طبقات کمیشن صدر جے پرکاش ہیگڑے کو رپورٹ اندرون دو ماہ سرکار کو پیش کرنے ہدایت دی گئی ہے۔

اس کے بعد آگے کی کارروائی ممکن ہوپائے گی۔ وزیراعلیٰ نے بتایا کہ اس علاقہ حیدرآباد۔کرناٹک کی ہمہ جہتی ترقی کے لئے حیدرآباد۔ کرناٹک ترقیاتی بورڈ کو ریاستی بجٹ سے 5 ہزار کروڑ روپے مختص کئے گئے ہیں‘ مگر گورنر کی اجازت کے لئے اس رقم کو استعمال کرنے میں تاخیر ہورہی ہے‘ تاہم عہدیداروں کو سخت ہدایت دی کہ وہ جلد سے جلد رقومات کا صحیح استعمال بروقت کریں۔

قبل ازیں چیف منسٹر کرباسماج کی ثقافتی و تہذیبی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے بتایا کہ جو تاریخ کو جانتے ہیں وہ تاریخی اقدامات کرتے ہوئے سماج میں ترقی پیدا کرتے ہیں۔

اس موقع پر کربا سماج کے سوامی کنکاگرو پیٹا کے پیٹاپتی سداراما نند سوامی نے جلسہ کی صدارت کی۔ اس موقع پر مرکزی وزیر ملکارجن کھوبا ریاستی وزراء مسٹر بیرتی سریش‘ این ایس بوسوراجو سابق ریاستی وزیر ایچ وشواناتھ و دیگر نے شرکت کی۔



ہمیں فالو کریں


Google News

[]

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *