[]
حیدرآباد۔ میسور صندلسوپ کے نام سے نقلی صابن کی تیار کرنے والی ٹولی کو حیدرآباد میں گرفتار کرلیا گیا۔ شہر سے تعلق رکھنے والے راکیش جین اور مہاویر جین نقلی صابن تیار کررہے تھے۔
پولیس نے بتایا کہ میسور صندل سوپ صابن کے حقوق کرناٹک حکومت کے پاس ہیں۔ حیدرآباد میں ملزمین نقلی صابن تیار کرکے فروخت کررہے تھے۔ کرناٹک کے وزیر ایم بی پاٹل نے تلنگانہ کے عہدیداروں اور پولیس کو اطلاع دی تھی جس پر پولیس نے یہ کارروائی انجام دی۔
دو کروڑ روپے مالیتی صابن اور اس کی تیاری کا سامان ضبط کرلیا۔
https://x.com/ChristinMP_/status/1746099196615328226?t=poQOk4QCtHwFTsIuNIt9qw&s=08