کھمم شہر کے زیر آب علاقوں میں کانگریس کی جانب سے ریلیف کا کام جنگی خطوط پر جاری

[]

کھمم شہر کے زیر آب علاقوں میں کانگریس کی جانب سے ریلیف کا کام جنگی خطوط پر جاری ہے  8 دن سے جاری شدید ترین بارش کی وجہ سے کھمم شہر کی منیر ندی میں پانی کا بہاؤ تیز ہونے کی وجہ سے منیر ندی سے متصل محلہ جات بھکلہ گڈا اسلام پیٹ موتی نگر میں پانی داخل ہونے کی وجہ سے مکانات زیر آب ہوچکے ہیں

 

کھمم سٹی کانگریس صدر محمد جاوید کی قیادت میں متاثرہ محلہ جات کے عوام کو کانگریس پارٹی کارکنان کے ہمراہ 100 سے زائد لوگوں کو گھروں سے نکال کر محفوظ مقامات پر پہنچادیا گیا اور گھر میں موجود قیمتی اشیاء کو بھی کانگریس کارکنان نے محفوظ مقام پر منتقل کردیا اور مصیبت کی اس گھڑی میں محمد جاوید کی قیادت میں بارش سے متاثرہ عوام کو پینے کا پانی اور غذاء اشیاء تقسیم کیے گئے اس موقع پر محمد جاوید نے کہا کہ تلنگانہ حکومت کے بلند بانگ دعووں کی قلعی کھل گئی

 

دو دن قبل کانگریس پارٹی نے منیر ندی میں پانی کے بہاؤ کو دیکھ تھے ہوئے ضلع انتظامیہ کو عوام کو راحت پہنچانے کے لیے جامع اقدامات کرنے کی اپیل کی تھی اج کھمم شہر کو ترقی کا شہر کہنے والے کھمم کے محلہ جات کے حالات کو دیکھ لے پھچلے 15 گھنٹوں سے متاثرہ علاقوں میں برقی اور پینے کا پانی ندارد جس کی وجہ سے عوام کو کافی مشکلات کا سامنا کرناپڑ رہاہے

[]

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *