[]
مہر خبررساں ایجنسی نے المیادین ٹی وی چینل کے حوالے سے رپورٹ دی ہے کہ عراق کے اسلامی مزاحمتی گروپ نے شام کے اندر کونیکو گیس فیلڈ میں امریکی فوجی اڈے کو میزائل حملے کا نشانہ بنایا ۔
یہ حملہ عراق کی اسلامی مزاحمت کی جانب سے صیہونی حکومت کے ہاتھوں فلسطینیوں کے قتل عام کے جواب میں عراق اور خطے میں امریکی قابض افواج کا مقابلہ جاری رکھنے کے ہدف سے کیا گیا۔
واضح رہے کہ عراق کی اسلامی مزاحمت نے اس سے قبل ایک بیان میں اعلان کیا تھا کہ مشرقی شام میں واقع کونیکو آئل اینڈ گیس فیلڈز میں قابض امریکی افواج کے اڈے کو براہ راست میزائل حملے کا نشانہ بنایا گیا جس کے نتیجے میں امریکا کا جانی نقصان ہوا۔