[]
اٹاوا: کینیڈا میں ایک عجیب و غریب واقعہ پیش آیا جب ٹیک آف کرنے سے قبل ایک مسافر نے طیارہ کا دروازہ کھول کر باہر کود گیا۔ بین الاقوامی رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق ایئر کینیڈا کی فلائٹ روانگی کے لئے بالکل تیار تھی کہ ایک مسافر اچانک طیارہ کا دروازہ کھول کر باہر کود گیا اور 20 فٹ نیچے زمین پر گر پڑا۔
رپورٹس میں بتایا گیا ہے کہ چھلانگ لگانے والے مسافر کی شناخت تاحال نہ ہوسکی ہے، تاہم بتایا گیا ہے کہ طیارہ میں داخل ہوتے وقت یہ مسافر بالکل صحیح حالت میں تھا۔ بین الاقوامی میڈیا کے مطابق واقعہ رات 9 بجے کے قریب پیش آیا جس کے بعد مسافر کو پولیس نے حراست میں لے کر علاج کے لیے اسپتال منتقل کردیا۔
اطلاعات کے مطابق مسافر کو زیادہ چوٹیں نہیں آئیں اور ایئر لائن نے معاملہ کی مزید تحقیقات شروع کردی ہیں، مذکورہ فلائٹ دبئی کے لیے شیڈول تھی اور اس واقعہ کے باعث 6 گھنٹے کی تاخیر سامنا کرنا پڑا۔