[]
مہر خبررساں ایجنسی کے مطابق، الجزائر کے صدر عبدالمجید تبون نے کہا ہے کہ غزہ میں صہیونی جارحیت اور مظلوم فلسطینی عوام کی صورتحال کے بارے میں دنیا کو آگاہ کرنے والے ذرائع ابلاغ کے نمائندوں کے خلاف صہیونی حکومت کے حملے انتہائی قابل مذمت ہیں۔
انہوں نے فلسطینی صحافی حمزہ وائل الدحدوح اور ان کے بیٹے کی شہادت پر تسلیت پیش کی اور کہا کہ حمزہ اور ان کے گھر صہیونی حکومت کے حملے کے نتیجے میں شہید ہوگئے۔
انہوں نے کہا کہ جان بوجھ صحافیوں اور ذرائع ابلاغ کے نمائندوں کو حملوں کا نشانہ بنانا بین الاقوامی قوانین کی کھلی خلاف ورزی ہے۔
اپنے پیغام میں انہوں نے مزید کہا کہ غزہ میں عوام اور صحافیوں پر وحشیانہ حملے تاریخ میں صہیونی حکومت کے سیاہ کارناموں کی فہرست میں یاد کیا جائے گا۔ اسرائیل غزہ میں آزادی کے حق میں نعرے بلند کرنے والوں حملے کے ذریعے آزادی کی آواز کو دبا رہا ہے۔