[]
حیدرآباد: چارمینار ایکسپریس کی کچھ بوگیاں آج نامپلی ریلوے اسٹیشن پر پٹریوں سے اتر گئیں۔ پلیٹ فارم نمبر پانچ پر پہنچتے ہوئے ٹرین سائیڈ وال سے ٹکرا گئی جس کے نتیجہ میں ٹرین کے کچھ ڈبے پٹریوں سے اتر گئے اور اچانک جھٹکہ لگا
S2، S3، S6 بوگیوں کو جزوی نقصان پہنچا۔ اس حادثہ میں 10 مسافروں کو معمولی چوٹیں آئیں۔ زخمیوں کو لالہ گوڑہ کے ریلوے ہاسپٹل منتقل کیا گیا۔یہ واقعہ اس وقت پیش آیا جب ٹرین چنئی سے نامپلی پہنچ رہی تھی
بتایا گیا ہے کہ ٹرین اسٹیشن میں رکے بغیر ڈیڈ اینڈ تک پہنچ گئی اور اچانک بریک لگانے کی وجہہ سے ٹرین کی کچھ بوگیاں پٹریوں سے اتر گئیں۔ حکام نے اس کی وجہ لوکو پائلٹ کی غلطی بتائی ہے۔ حادثہ کے ساتھ ہی مسافرین میں خوف کی لہر دوڑ گئی۔
Charminar Express derailed at Nampally Railway Station pic.twitter.com/Eou8oCtrgE
— Naveena (@TheNaveena) January 10, 2024
At least 6 persons suffered minor injuries when the 3 coaches (S-2,3,6) of #CharminarExpress #TrainDerailed on the platform at #Hyderabad (#Nampally) rly station, when the train arrived on the platform from Chennai, slipped off the track when halting and hit the sidewall, today. pic.twitter.com/icbCGAoU5q
— Surya Reddy (@jsuryareddy) January 10, 2024