مرکزی وزیر اسمرتی ایرانی نے مسجد نبوی، احد کے پہاڑ اور مسجد قبا کے اطراف کا دورہ کیا

[]

ریاض: مرکزی وزیر برائے بہبود خواتین و اطفال و اقلیتی اموراسمرتی ایرانی حج اور عمرے سے متعلق معاہدہ کے لیے 2 روزہ دورہ پر ہیں۔ سعودی عرب کے دورہ میں اسمرتی ایرانی کے ہمراہ وزیر مملکت برائے امور خارجہ و پارلیمانی امور وی مرلی دھرن بھی اعلیٰ حکام کے ساتھ موجود ہیں۔

وفد نے سعودی حکام سے ملاقات میں حج 2024 سے متعلق ویزہ پالیسی اور سہولیات سے متعلق تبادلہ خیال کیا۔ دونوں ممالک کے درمیان اس حوالے سے ایک معاہدہ بھی طے پایا۔

معاہدہ کے تحت مطابق ہندوستان کا حج کوٹا 1 لاکھ 75 ہزار اور 25 ہے جن میں سے  35 ہزار 5 عازمین حج گروپ آپریٹرز جب کہ ایک لاکھ 40 ہزار 20 حج کمیٹی آف انڈیا کے ذریعہ سفر مقدس طے کریں گے۔

اسمرتی ایرانی سوشل میڈیا پر بھی کافی متحرک ہیں۔ انھوں نے اپنی ٹوئٹ میں سعودی دورہ کی تصاویر بھی شیئر کیں۔ اپنی ٹوئٹ میں اسمرتی ایرانی نے دورۂ سعودی عرب کے دوران مدینے کے مقدس مقامات کو بھی دیکھا۔

سابق اداکارہ اسمرتی ایرانی نے لکھا کہ مدینے کے مقدس مقامات کا دورہ تاریخی سفر تھا۔ مدینہ اسلام کے مقدس ترین شہروں میں سے ایک ہے جس میں مسجد نبویؐ، احد کے پہاڑ اور اسلام کی پہلی مسجد قبا ہے جن کے اطراف کا دورہ کیا۔

سمرتی ایرانی نے سعودی حکام کے شکریہ ادا کرتے ہوئے کہ ان مقامات کے دورے کی اہمیت، ابتدائی اسلامی تاریخ سے جڑی ہوئی ہے جو ثقافتی اور روحانی اقدار کو واضح کرتی ہے۔





[]

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *