[]
حیدرآباد: تلنگانہ کے ایک رکن اسمبلی کا جواں سال بیٹا قلب پر حملے کی وجہ سے فوت ہو گیا۔ پٹن چیرو کے رکن اسمبلی مہیپال ریڈی کا بڑا بیٹا 30 سالہ وشنو وردھن ریڈیی گزشتہ کچھ دنوں سے حیدرآباد کے کانٹیننٹل ہاسپٹل میں زیر علاج تھا۔
جمعرات کی صبح کی اولین ساعتوں میں اس کے قلب پر حملہ ہوا اور اس کی موت ہو گئی خرابی صحت کی وجہ سے گزشتہ کچھ دنوں سے رکن اسمبلی کے فرزند کو وینٹی لیٹر پر رکھا گیا تھا بیٹے کی موت کے ساتھ ہی مہیپال ریڈی کے ارکان خاندان پر سکتہ طاری ہو گیا۔