[]
مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، ایران کی وزارت خارجہ کے ترجمان ناصر کنعانی نے کہا ہے کہ ایران اور عراق کی تجویز پر پیر کے روز اسلامی تعاون تنظیم کا ہنگامی اجلاس منعقد ہوگا۔
انہوں نے کہا کہ ایرانی وزیر خارجہ امیر عبداللہیان کے عراقی ہم منصب اور دیگر ممالک کے وزرائے خارجہ کے ساتھ مسلسل رابطے کے نتیجے میں اسلامی تعاون تنظیم کے سیکریٹری جنرل کو خط لکھا گیا اور تنظیم کا ہنگامی اجلاس بلانے کا مطالبہ کیا گیا۔
مطالبے کے بعد تنظیم نے پیر 31 جولائی کو ہنگامی اجلاس بلایا ہے جس میں سویڈن اور ڈنمارک میں قرآن مجید کی بے حرمتی پر گفتگو کی جائے گی۔