ای وی ایم ہٹاؤ ملک بچاؤ تحریک میں شامل ہونے مولانا سید شاہ محمد خیر الدین قادری کی اپیل

[]

حیدرآباد: چیف الیکشن کمیشن سے ای وی ایم کی چوری عوام کے لیے لمحہ فکر ہے۔ مشینوں کی چوری اس بات کا اشارہ ہے کہ 2024 کے انتخابات منصفانہ ہرگز نہیں ہوں گے اور مزید پانچ سال کے لئے ایک غیر جمہوری سرکار بھارت کے عوام پر مسلط کر دی جائے گی اور یہ پانچ سال ڈکٹیٹر شپ کا راج ہوگا جو ملک کے عوام کی زندگی درہم برہم کردے گا۔

پانچ سال تک بھارت واسیوں میں تفرقہ پیدا کیا جائے گا۔ مذہبی بھید بھاؤ کو بھڑکا کر بھائی بھائی کو لڑایا جائے گا۔ عبادت گاہوں کی بے حرمتی کی جائے گی۔ نفرت کی آگ بھڑکا کر اس میں بھارت کو جھونک دیا جائے گا۔

کیا ملک کے عوام اس کے لئے تیار ہیں؟ کوئی بھی بھارت سے محبت کرنے والا اس کو پسند نہیں کرے گا تو پھر ملک کے عوام کو چاہیے کہ اس نفرت کی آندھی کو روکے اور دشمن عناصر کے زہریلے منصوبوں کو خاک میں ملانے کے لئے متحد ہو کر ای وی ایم کے خلاف تحریک میں شامل ہو تے ہوئے اپنے ملک بھارت کو فرقہ پرستوں کے چنگل سے بچانے میں جٹ جائے۔

ان خیالات کا اظہار صدر مسلم یونائٹیڈ فیڈریشن مولانا حکیم صوفی سید شاہ محمد خیر الدین قادری نے اپنا ایک صحافتی بیان میں کیا ہے۔ انہوں نے بھارت کے عوام، بلا تفریق مذہب و ملت ہر محب وطن سے پرزور اپیل کی کہ وہ 2024 کے پارلیمانی انتخابات کو بیلٹ پیپر کے ذریعے کروانے کا مرکزی حکومت سے مطالبہ کریں اور صدر جمہوریہ، چیف الیکشن کمشنر، ریاستی الیکشن کمشنر کو میمورینڈم روانہ کریں۔

 اس طرح چیف جسٹس آف انڈیا کے پاس بھی اپنی درخواست روانہ کریں۔ اگر ملک کے عوام ابھی بھی بیدار نہ ہوئے تو پھر عوام کو پچھتانے کا بھی موقع نہیں ملے گا۔ انہوں نے عوام سے ای وی ایم ہٹاؤ دستور بچاؤ ملک بچاؤ کے نعرہ کو بلندکرتے ہوئے ا س پیغام کو گھر گھر پہنچانے کی بھی اپیل کی۔ انہوں نے کہا کہ مسلم یونائٹیڈ فیڈریشن بھی اس سلسلہ میں عنقر یب ایک لائحہ عمل طے کرے گا۔



[]

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *