شیوسینا میں پھوٹ‘ اسپیکر کا 10 جنوری کو فیصلہ

[]

ممبئی: اسپیکر مہاراشٹرا راہول نارویکر‘ چیف منسٹر ایکناتھ شنڈے اور دیگر ارکان اسمبلی کے خلاف جن کی جون 2022 میں بغاوت کے نتیجہ میں شیوسینا میں پھوٹ پڑگئی تھی‘ درخواستوں پر 10 جون کو اپنا فیصلہ سنادیں گے۔

ودھان بھون ذرائع نے پیر کے دن یہ بات بتائی۔ شنڈے اور ٹھاکرے دھڑوں نے ایک دوسرے کے خلاف شکایتیں داخل کیں کہ انسدادِ انحراف قانون کے تحت کارروائی کی جائے۔

ودھان بھون کے عہدیداروں کا کہنا ہے کہ 10 جنوری کو سہ پہر 4 بجے کے بعد فیصلہ متوقع ہے۔ اُس دن فیصلہ کا آپریٹیو پارٹ(اہم حصہ) سنایا جاسکتا ہے۔

تفصیلی آرڈر دونوں گروپس کو بعد میں دیا جائے گا۔ دونوں دھڑوں کا کہنا ہے کہ اسپیکر کا فیصلہ ان کے حق میں نہیں آیا تو وہ سپریم کورٹ جائیں گے۔



[]

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *