[]
حیدرآباد: شہر حیدرآباد میں بارش کا سلسلہ جاری ہے۔ اسی اثناء میں حیدرآباد کے محکمہ موسمیات نے کہا ہے کہ شہر حیدرآباد میں چہارشنبہ کی رات سے جمعرات کی صبح تک بارش ہوگی۔ بتایا گیا ہے کہ آدھی رات سے صبح تک وقفے وقفے سے ہلکی اور تیز بارش ہوگی۔
عوام کو چوکس رہنے کا مشورہ دیا گیا ہے۔ پرانے شہر کے علاوہ نئے شہر کے کئی علاقوں بشمول پیاٹنی، ترملگیری، الوال، پیراڈائز، بیگم پیٹ، بوئین پلی، ماریڈپلی، چلکل گوڑہ اور کئی دیگر مقامات پر پہلے ہی سے موسلادھار بارش ہو رہی ہے۔