[]
سڈنی: آسٹریلوی کرکٹر عثمان خواجہ کی والدہ کی ڈیوڈ وارنر کو گلے لگانے کی تصویر سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔ ہفتہ کو سڈنی کرکٹ گراؤنڈ میں پاکستان کے خلاف تیسرے ٹسٹ میچ میں پیاٹ کمنس کی قیادت میں آسٹریلیا نے 8 وکٹوں سے کامیابی حاصل کرکے میزبان ٹیم کو 3-0 سے وائٹ واش کردیا۔
آخری ٹسٹ کی آخری اننگز میں ڈیوڈ وارنر 57 رنز بنانے کے بعد ساجد خان کی گیند پر ایل بی ڈبلیو ہوئے۔ اس کے ساتھ ہی ان کے ٹسٹ کیریئر کا اختتام ہوگیا۔ ڈیوڈ وارنر نے آسٹریلیا کیلئے 112 ٹسٹ میاچس میں 8 ہزار 786 رنز بنائے۔
ان کے ٹسٹ کیریئر میں 26 سنچریاں اور 37 نصف سنچریاں شامل ہیں۔ میچ کے بعد عثمان خواجہ کی والدہ فوزیہ طارق نے ڈیوڈ وارنر کو گلے لگاکر حوصلہ افزائی کی۔
رپورٹس کے مطابق دونوں آسٹریلوی کرکٹرز بچپن کے دوست ہیں اور عثمان خواجہ کی والدہ ڈیوڈ وارنر کے آخری ٹسٹ پر ان کا حوصلہ بڑھانے اسٹیڈیم آئی تھیں۔ عثمان خواجہ نے کہاکہ جب سے ڈیوڈ وارنر مجھے جانتے ہیں میری والدہ کو بھی جانتے ہیں۔ میری والدہ ڈیوڈ وارنر سے بہت پیار کرتی ہیں۔ وہ اسے پیار سے ڈیول (شیطان) کہتی ہیں۔
عثمان خواجہ نے کہاکہ میں اور ڈیویڈ وارنربچپن سے ہی ایک ساتھ رہے ہیں۔ ہم نے کافی وقت ایک ساتھ گزاراہے اور وہ میرے گھر میں میرے گھر کے افراد خاندان کی طرح رہتاہے۔
میری والدہ بھی اسے بہت پسند کرتی ہے اور وہ بھی میری والدہ کی بہت عزت کرتاہے۔ واضح رہے کہ ڈیویڈ وارنر کیلئے یہ سیریز شاندار ثابت ہوئی ہے۔ اس دوران انہوں نے کئی ریکارڈز بھی اپنے نام کرلئے۔