تلنگانہ سے لوک سبھاانتخابات میں سونیاگاندھی کواتارنے کانگریس کامنصوبہ

[]

حیدرآباد: تلنگانہ بی جے پی نے لوک سبھا انتخابات پر توجہ مرکوز کردی ہے۔کانگریس کی تلنگانہ یونٹ پارٹی کی سابق صدر سونیاگاندھی کو لوک سبھاانتخابات میں ریاست سے مقابلہ میں اتارنے کاارادہ رکھتی ہے۔

اس کے جواب کے طورپر بی جے پی اس ماہ وزیراعظم مودی کے جلسہ کے علاوہ ان کے ذریعہ انتخابی مہم کامنصوبہ رکھتی ہے۔

بی جے پی کے لیڈران ریاست کی 17لوک سبھانشستوں میں سے دوہرے عدد پر کامیابی کا نشانہ رکھتے ہیں۔اس کے لئے حکمت عملی تیارکی جارہی ہے۔

اس ماہ کی 7اور8تاریخ کوزعفرانی جماعت کے لیڈران ریاست کا دورہ کررہے ہیں جو مجوزہ لوک سبھاانتخابات میں کامیابی کے لئے ریاستی پارٹی لیڈروں کو اہم ہدایات دیں گے اور نشانہ کے حصول کے لئے کوششوں کاآغازکردیں گے۔

بی جے پی کے لیڈروں کا ماننا ہے کہ مودی تلنگانہ میں بھی انتخابی تشہیری مہم چلائیں گے۔مودی کے دو جلسوں کا منصوبہ تیار کیاجارہا ہے جس میں سے ایک جلسہ اسی ماہ منعقد کرنے کا منصوبہ تیار کیاجارہا ہے۔

بی جے پی نے قومی سطح پر انتخابی تیاریوں کاآغازکردیا۔ا س سلسلہ میں تلنگانہ میں بھی تیاریاں شروع کردی گئی ہیں۔پارٹی کے سینئر لیڈران سنیل بنسل اورترون چگ بھی ریاست کادورہ کرنے والے ہیں۔

29دسمبر کوریاست کا دورہ کرتے ہوئے امیت شاہ نے ریاست میں لوک سبھا کی 10نشستوں پرکامیابی کا نشانہ پارٹی کے ریاستی یونٹ کو دیا ہے جس کے بعد بی جے پی کیڈراسی سمت کام کررہاہے۔

دوسری طرف ریاست میں دس سال بعد برسراقتدارآئی کانگریس پارٹی کی سابق صدرسونیاگاندھی کو ریاست کے کسی لوک سبھاحلقہ سے انتخابی میدان میں اتارنے کا منصوبہ رکھتی ہے جس کے جواب میں مودی کے ذریعہ ریاست میں انتخابی تشہیری مہم چلانے کا ارادہ زعفرانی جماعت رکھتی ہے۔مودی کے دورہ کے شیڈول کو جلد ہی حتمی شکل دیاجائے گا۔



[]

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *