حیدرآباد: 16 سالہ لڑکی کے 6 اعضاء عطیہ کردیئے گئے

[]

حیدرآباد: ایک 16 سالہ نوجوان لڑکی، رایاپوری پوجا، جسے ڈاکٹروں کی ٹیم نے برین ڈیڈ قرار دے دیا تھا، کے ارکان خاندان نے اس کے 6 اعضائے رئیسہ عطیہ کردیئے ہیں۔ ریاست کے ذریعہ چلائے جانے والے جیون دان پہل کے تحت متوفی کے اعضاء عطیہ کیے ہیں۔

اس اقدام کے تحت لڑکی کے دو گردے، جگر، پھیپھڑے اور دو آنکھیں جملہ 6 اعضا ڈاکٹرس نے نکال لئے تاکہ ضرورت مند مریضوں میں ان اعضا کی پیوندکاری کی جاسکے۔

بتایا گیا ہے کہ18 ضلع ورنگل کی رہنے والی پوجا نے 18 جولائی کو اپنے گھر میں خودکشی کی کوشش کی تھی۔ گھر والوں نے اسے فوری طور پر مقامی پرائیویٹ اسپتال پہنچایا اور بعد میں بہتر علاج کے لیے اسے حیدرآباد کے نمس اسپتال منتقل کیا گیا۔

نمس کے ڈاکٹروں نے نوجوان لڑکی کو  آئی سی یو میں 5 دن تک علاج کیا تاہم اس کی صحت میں کوئی بہتری نہیں آئی۔ نتیجے کے طور پرانہوں نے اتوار 23 جولائی کو اسے برین ڈیڈ قرار دے دیا۔

اس کے  بعد جیون دان کے والینٹرس نے نوجوان لڑکی کے ارکان خاندان سے مشاورت شروع کردی۔ سلسلہ وار مشاورت کے بعد لڑکی کے والد رایاپوری جناردھن اور والدہ رایاپوری سواروپا نے اپنی برین ڈیڈ بچی کے اعضاء عطیہ کرنے کی رضامندی دے دی۔

جیون دان کے حکام نے اس نیک اقدام پر نوجوان لڑکی کے ارکان خاندان کا شکریہ ادا کیا۔



[]

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *