[]
شمس آباد: شمس آباد آر جی آئی ایرپورٹ پر کسٹم عہدیداروں نے ایک خاتون مسافر کے پاس سے 3 عدد طلائی چینوں کو ضبط کیا۔
تفصیلات کے مطابق آج صبح ایک خاتون دبئی سے حیدرآباد پہنچی، ایرپورٹ پر مسافروں کی چیکنگ کے دوران اس خاتون کو روک لیا گیا۔
سامان کی تلاشی لینے پر 526 گرام پر مشتمل 3 عدد سونے کی چینس دستیاب ہوئی، اس ضبط شدہ سونے کی مالیت 30 لاکھ 2 ہزار روپئے بتائی گئی۔