[]
نئی دہلی: ہندوستان اور عالمی تاریخ میں 5 جنوری کے چند اہم واقعات اس طرح ہیں۔
1592 ۔مغل بادشاہ شاہجہاں کی پیدائش لاہور میں ہوئی۔
1659 ۔کھجوا کی لڑائی میں اورنگ زیب نے شاہ شجاع کو شکست دی۔
1671 ۔چھترپتی شیواجی مہاراج نے مغلوں کو شکست دیکر سلہر علاقے پر قبضہ کیا۔
1709۔سوڈان میں سخت سردی سے تقریباً ایک ہزار افراد کی موت۔
1890۔لندن کے باوقار یونیورسٹی کالج میں ہندو قانون اور بنگالی زبان کے پروفیسر بریسٹر گیانندر موہن ٹیگور کا انتقال ہوا۔
1900۔آئر لینڈ کے قوم پرست رہنما جان ایڈورڈ ریڈمونڈ نے برطانوی حکومت کے خلاف بغاوت کی۔
1934۔بھارتیہ جنتا پارٹی کے لیڈر مرلی منوہر جوشی کی پیدائش ہوئی۔
1941۔کرکٹر منصور علی خان پٹودی کا جنم بھوپال میں ہوا۔
1944۔ڈیلی میل سمندر پار پہلے اخبار کے زمرے میں آیا۔
1955۔مغربی بنگال کی وزیر اعلی ممتا بنرجی کی پیدائش کلکتہ میں ہوئی۔
1957۔سینٹرل سیلس ٹیکس بل نافذ ہوا۔
1919 ۔ جرمن ورکرس پارٹی کا قیام عمل میں آیا جو بعد میں نازی پارٹی بنی۔
1961۔امریکہ نے کیوبا کے ساتھ سفارتی تعلقات منقطع کئے۔
1970۔بیلجیئم میں 23 ہزار کانکنوں نے ہڑتال کی۔
1972۔مغربی پاکستان کے شیخ مجیب الرحمان کو رہا کیا گیا۔
1988۔نابیناؤں کیلئے ملک میں تیار پہلی بریل شارٹ ہینڈ مشین بازار میں دستیاب ہوئی۔
2006 ۔ سعودی عرب میں مسلمانوں کے مقدس شہر مکہ مکرمہ میں حج کے دوران چار منزلہ عمارت کے گرجانے سے کم از کم 76 لوگ مارے گئے۔