[]
حیدرآباد: تلنگانہ حکومت نے ہر چار ماہ میں ایک مرتبہ پرجا پالانا پروگرام منعقد کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ چیف سکریٹری شانتی کماری نے پرجا پالانا کے تحت درخواستوں کے قبول کرنے کے فوری بعد ڈیٹا انٹری کا عمل 17 تاریخ تک مکمل کر لینے کی ضلع کلکٹرس کو ہدایت دی ہے۔
انہوں نے اس سلسلے میں ضلع کلکٹرس کے ساتھ ٹیلی کانفرنس منعقد کی۔انہوں نے کہا کہ منڈل مراکز میں درخواستوں سے متعلق ڈیٹا انٹری کا عمل مکمل کیا جائے اور ڈیٹا انٹری کے تعلق سے ریاستی سطح کے ملازمین کو اس مہینے کی چار تاریخ کو اور ضلعی ملازمین کو پانچ تاریخ کو ٹریننگ دی جائے گی۔
چیف سکریٹری نے کہا کہ آدھار اور سفید راشن کارڈ کا احاطہ کرتے ہوئے استفادہ کنندگان کا ڈیٹا درج کیا جائے۔شانتی کماری نے مزید کہا کہ ہر چار ماہ میں ایک مرتبہ پرجا پالانا پروگرام منعقد کرنے کا حکومت نے فیصلہ کیا ہے۔ اس لیے ایسے افراد جنہوں نے اب درخواستیں داخل نہیں کی ہے وہ ایک مرتبہ پھر درخواست داخل کر سکتے ہیں۔
واضح رہے کہ پرجا پالانا پروگرام کے تحت حکومت کی جانب سے 6 گیارنٹی اسکیمات کیلئے عوام کے درمیان آکر سرکاری عہدیدار درخواستیں قبول کررہے ہیں۔