[]
تلنگانہ حکومت نے 23 آئی پی ایس عہدیداروں کے تبادلے کئے ہیں۔جن میں آئی پی ایس عہدیدار غوث عالم کو عادل آباد ضلع سپرنٹنڈنٹ پولیس ( ایس پی ) مقرر کیا گیا ہے غوث عالم ملوگو ضلع کے ایس پی کے طور پر کام کر رہے تھے، کا تبادلہ ضلع عادل آباد کے ایس پی کے طور پر کیا گیا۔ 2017 بیچ کے غوث عالم کا تبادلہ ضلع عادل آباد کے ایس پی کے طور پر کیا گیا، 2016 بیچ کے عادل آباد ضلع کے موجودہ ایس پی ڈی ادے کمار ریڈی کو ٹی ایس ٹرانسکو میں تبادلہ کردیا گیا ہے، چیف سکریٹری شانتی کماری نے تبادلے سے متعلق احکامات جاری کئے ہیں