[]
حیدرآباد_ تلنگانہ حکومت نے 26 آئی اے ایس عہدیداروں کا تبادلہ کیا ہے۔ کئی افسروں کو پوسٹنگ دی گئی ۔ چیف سکریٹری شانتی کماری نے اس سلسلے میں حکم نامہ جاری کیا ہے۔ مہیش دت ایکا کو محکمہ مائنز کا پرنسپل سکریٹری مقرر کیا گیا ہے۔ احمد ندیم کو پلاننگ ڈپارٹمنٹ کا پرنسپل سکریٹری اور راہول بوجہ کو محکمہ آبپاشی کے چیف سکریٹری کے طور پر تبدیل کیا گیا ہے۔ سمیتا سبھروال جو اب تک سی ایم او کی پرنسپل سکریٹری تھیں، کو فینانس ڈپارٹمنٹ کا ممبر سکریٹری مقرر کیا ہے۔ اسی طرح عائشہ مسرت خان جوائنٹ سیکرٹری محکمہ پنچایت راج کو ٹمریز کا سیکرٹری بنایا گیا ہے اس عہدہ سے شفیع اللہ کا تبادلہ کردیا گیا