کڑاکے کی سردی: کشمیر سے لے کر یو پی تک اسکول بند، ٹرینیں تاخیر کا شکار، پروازوں کے رخ تبدیل

[]

نئے سال کے آغاز سے ہی دارالحکومت دہلی میں اسکولوں کو بند کرنے کے احکامات جاری کیے گئے تھے اور 6 جنوری تک اس پر عمل کرنے کو کہا گیا تھا۔ اس بار دہلی میں موسم سرما کی تعطیلات 6 دن کی ہیں کیونکہ نومبر کے مہینے میں آلودگی کی وجہ سے اسکول بند کر دئے گئے تھے۔

شمالی ہندوستان میں سردی کے پیش نظر یوپی حکومت نے 31 دسمبر سے 14 جنوری 2024 تک اسکول بند رکھنے کا حکم جاری کیا تھا۔ اس کے علاوہ راجستھان کے کئی علاقوں میں شدید سردی کی وجہ سے 25 دسمبر سے اسکولوں کی چھٹیوں کے احکامات جاری کیے گئے تھے۔ راجستھان میں 6 جنوری کو اسکول کھلیں گے۔ جبکہ ہریانہ میں 15 جنوری تک موسم سرما کی تعطیلات ہوں گی۔

[]

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *