جامعہ اسلامیہ کریم نگر کی جنرل باڈی کا اجلاس ۔ 

[]

کریمنگر ۔۔ یکم جنوری 2024 جامعہ اسلامیہ کریمنگر کی جنرل باڈی کا اجلاس بمقام دفتر جماعت اسلامی ہند مکرم پورہ میں منعقد ہؤا اجلاس کی صدارت جناب خیرالدین صاحب سابقہ ناظم ضلع کریمنگر نے فرمای۔ جامعہ اسلامیہ غیر منقسم کریمنگر کے ذمہ داران جماعت کی نگرانی میں چلایا جانے والا ادارہ ہے۔ جس میں شعبہ حفظ و عالمیت قائم ہیں ادارہ آج سے چودہ سال قبل ریکرتی کریمنگر میں قایم ہوا ۔ جنرل باڈی اجلاس میں جناب مولانا یاسر احمد خان فلاحی ناظم جامعہ نےادارہ کی رپورٹ اور کارکردگی پیش کی تمام اراکین نے اطمنان کا اظہار کیا اور آیندہ کے لایحہ عمل پر گفت و شنید کی اور سال2024۔25 کے لیے مینیجنگ باڈی کا انتخاب کیا جو حسب ذیل ہے ۔

جناب صہیب احمد خان صاحب ناظم ضلع کریمنگر بہ اعتبار عہدہ صدر ادارہ ہونگے۔ نایب صدور جناب محمد عبدالرقیب حامد لطیفی صاحب ۔ جناب خیرالدین صاحب ۔

جنرل سیکریٹری جناب سید زبیر احمد صاحب ۔ جاینٹ سیکریٹری جناب ارشاد الدین صاحب ۔جبکہ خازن کی حیثیت سے جناب شیخ اسحاق علی صاحب کا انتخاب کیا گیا ۔ اراکین عاملہ ۔ جناب محمد نعیم الدین صاحب کورٹلہ۔ جناب محمد شعیب الحق طالب صاحب جگتیال ۔جناب محمد نعیم الدین احمد صاحب منیر احمد خان صاحب ۔جناب عارف عرفان صاحب ۔ کریمنگر اور جناب علیم الدین ارشاد صاحب پداپلی۔ امراء مقامی کریمنگر جناب اظہر الدین خان صاحب ۔ جناب شیخ چاند صاحب ۔ جناب سید معین احمد صاحب بہ اعتبار عہدہ اراکین عاملہ ہونگے۔ صدر ادارہ نے اختتامی خطاب و دعا فرمائی۔

[]

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *