[]
حلال طریقے سے رزق کمانے کی کوشش ،جسثجو عبادت و بندگی میں شامل کوئی چھوٹے کاروبار کو کرنے میں عار محسوس نہ کریں
زکوٰۃ سنٹر آف انڈیاشاخ نظام آباد کی جانب سے مستحقین میں ساڑھے پانچ روپے زکوۃ کی تقسیم
مفتی سعید اکبر ، مولانا جاوید بیگ عمری، عبد الملک شارق کا خطاب
نظام آباد 31/ نظام آباد (اُردو لیکس) حلال طریقے سے رزق کمانا کی کوشش جستجو بھی عبادت و بندگی میں شامل ہے کسی چھوٹے کاروبار کو کرنے میں عار محسوس نہیں کرنا چاہیے ان خیالات کا اظہار مہمان خصوصی مفتی سعید اکبر خطیب وامام جامع مسجد صدر ختم نبوت ٹرسٹ نظام آباد ، تلنگانہ نے آج زکوٰۃ سنٹر آف انڈیا شاخ نظام آباد کے زیر اہتمام لمراء گارڈن فنکشن ہال بودہن روڈ پر مستحقین میں زکوٰۃ تقسیم کے موقع منعقد ہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا اس تقریب کی صدارت سید یحییٰ ظفر صدر زکوٰۃ سنٹر آف انڈیا شاخ نظام آباد نے کی جبکہ جلسہ کے نظامت فرائض سید مجیب علی ڈائرکٹر کریسنٹ گروپ آف اسکولز نے انجام دیے مفتی سعید اکبر نے کہا کہ امت مسلمہ کو خود مکتفی بنانے کے لیے سیوا سوسائٹی و زکوٰۃ سنٹر آف انڈیا کی معاشرے کے لئے انجام دی جانے والی خدمات کو خراج تحسین پیش کیا
انہوں نے کہا کہ ان اداروں کی کارکردگی کو نظام آباد جدید تاریخ میں سنہری حروف میں لکھا جائے گا مفتی سعید اکبر نے کہا مذہب اسلام میں نماز ،روزہ زکوٰۃ ،حج جو دیگر اراکین فرض ہے حلال کمانے کی کوشش ایک فریضہ ہے مذہب اسلام میں اس کی بڑی اہمیت ہے اور اس کو فرض کا دوسرا درجہ دیا گیا مفتی سعید اکبر نے کہا کہ حلال کمانے کی کوشش ،جستجو بھی عبادت و بندگی میں شامل ہے اس بھی اجر وثواب حاصل ہوگا انہوں نے کہا کہ ملک میں مسلمانوں میں غربت میں اضافہ دیکھا جارہا ہے انہوں نے ایک اخبار کے ادارے کا حوالے کا ذکر کرتے ہوئے بتایا کہ ہر چار افراد میں سے چھوتا فرد مسلمان غربت میں مبتلا ہے
مفتی سعید اکبر نے کہا کہ اس ملک میں ایک ہزار سال تک مسلم حکمران نے حکومت کی تاہم اس وقت حکمران باقی نہیں ہے اس لیے سونج بدلنے کی ضرورت ہے انہوں نے کہا کہ بے کار رہنا تمام خرابیوں و برائیوں کی جڑ ہے معاشی ضروریات کے لئے چھوٹے پیمانے پر خالص نیت کے ساتھ اس کا آغاز کرنے پر برکت کے ساتھ معاشی ترقی بھی حاصل ہوگی انہوں نے کہا کہ چھوٹے کاروبار کرنے والوں کی حوصلہ افزائی کی جائے مفتی سعید اکبر نے کہا کہ بھیک مانگنا اور غلط طریقے سے مال کمانا عیب کی بات ہے جسکی وجہ سے اخروی ،ایمانی، روحانی نقصان ہورہاہے
انہوں نے کہا کہ جو افراد چھوٹے پیمانے پر تجارت کررہے ہیں گاہک انہیں قیمت خرید کی رقم میں مزید اضافے کے ساتھ ادا کریں ان کے حوصلے افزائی کرتے ہوئے تعاون کرسکتے ہیں مولانا جاوید بیگ عمری چیرمین سیوا بنک نے بتایا کہ اس بنک 6500 ممبرز کی تعداد ہے بنک کھاتہ داروں میں 5 ہزار تا دولاکھ تک بلاسودی قرض فراہم کیا جاتا ہے انہوں نے اس بنک میں کھاتے کھولنے کی عوام سے خواہش کی. سید یحییٰ ظفر صدر نے شادیوں میں غیر ضروری اصراف سے گریز کرنے اور اسکے ذریعے بچت کرنے کا مشورہ دیا. افضل الدین خالد نے گھریلو اور کاروباری آمدنی و اخراجات کو نوٹ کرنے اور اپنے سرمایہ کی صحیح منصوبہ بندی کرنے کی کا اظہار کیا عبدالملک شارق نے ایک سالہ رپورٹ پیش کی. اور بتایا کہ آج جملہ 25 سیونگ مشین مالیت 2 لاکھ روپے نیز کپڑوں کا کاروبار کرنے والے 6 افراد، میوہ جات کی فروخت کے لیے ایک ٹھیلہ بنڈی معہ پھل، ویلڈ نگ مشین ایک عدد، اسکول بیگ کے ایک تاجر، ایک قصاب، ایک کرانہ اسٹور، 2 کاسمیٹیک کاروبار کرنے والے، ایک چائے کی ہوٹل والے فرد، ایک آٹو، ایک TVS لونا پر پھیری لگانے والے، ایک استعمال شدہ آئیل کے تاجر و 2 طلباء میں کل مالیت 3 لاکھ 44 ہزار پانچسو روپے اسطرح جملہ ساڑھے پانچ لاکھ روپے زکوٰۃ کی تقسیم عمل میں لائی جارہی ہے.
انہوں نے مخیر افراد سے درخواست کی کہ آنے والے سال میں بھی زکوٰۃ سنٹر انڈیا نظام آباد کو زیادہ سے زیادہ زکوۃ دینے کی اپیل کی. محمد غوث، عبدالرحمن بازرارہ نے تقسیم زکوٰۃ کا سیشن چلایا. اس موقع پر شرکت کرنے والے معززین میں مرزا افصل بیگ تیجان جنرل سکریٹری سینئر سیٹزن ویلفیئر سوسائٹی ،محمد افضل الدین سابق صدر عید گاہ جدید وقدیم کمیٹی، یوسف آرزو جویلرس، زعیم ، فضل اللہ ، عمرا ، رشید عارف ، روف عارف سید ایوب علی متعمدبیت المال نظام آباد، مرزا ادریس بیگ نائب صدر بیت المال ، ڈاکٹر احسن اللہ خان کے علاوہ دیگر شامل ہیں