ڈائرکٹر پبلک ہیلت کے تحت 33نئی جائیدادوں کی منظوری

[]

حیدرآباد: ریاستی حکومت نے ڈائرکٹر آف پبلک ہیلتھ اینڈ فیملی ویلفیر کے تحت33 نئے عہدوں کی انتظامی منظوری دی ہے۔

محکمہ فینانس کی جانب سے جاری کردہ جی او نمبر77کے تحت منظورہ عہدوں میں کی 5جائیدادیں ڈسٹرکٹ میڈیکل اینڈ ہیلتھ آفیسرس شامل ہیں۔

دیگر 28 عہدوں میں ایک ایک عہدہ ایڈیشنل ڈائرکٹر، جائنٹ ڈائرکٹر، ڈپٹی ڈائرکٹر اور تین عہدے اسسٹنٹ ڈائرکٹر کیلئے مختص کئے گئے۔

گذشتہ کا بینہ اجلاس میں چیف منسٹر نے گریٹر حیدرآباد مونسپل کارپوریشن کے چھ زونس میں ایک ایک ڈسٹرکٹ میڈیکل اینڈ ہیلتھ آفیسرس کا تقرر کرنے کا فیصلہ کیا تھا۔

حیدرآباد کی بڑھتی آبادی کے تناظر میں صرف ایک ڈسٹرکٹ میڈیکل اینڈ ہیلتھ آفیسر کے ذریعہ صحت عامہ کے امور کی نگرانی مشکل ہوگئی تھی۔



[]

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *