اساتذہ کی جائیدادوں کو پُر کرنے میگا ڈی ایس سی کے انعقاد کی چیف منسٹر ریونت ریڈی کی ہدایت

[]

حیدرآباد _ چیف منسٹر ریونت ریڈی نے سرکاری اسکولوں میں اساتذہ کی خالی جائیدادوں کو پُر کرنے کے لئے میگا ڈی ایس سی منعقد کرنے کی عہدیداروں کو ہدایت دی ہے انہوں نے آج محکمہ تعلیم کے عہدیداروں کے ساتھ جائزہ اجلاس منعقد کیا۔ اس موقع پر چیف منسٹر ریونت ریڈی نے کہا کہ تلنگانہ کا کوئی ایسا گاوں نہیں ہونا چاہیے جہاں سرکاری اسکول نہ ہو۔ بچوں کی تعداد کم ہونے کے باعث بند کردئے گئے تمام اسکولوں کو دوبارہ کھول دینے کی ہدایت دی۔ انہوں نے کہا کم بچوں کے ساتھ بھی اسکولوں کو چلایا جائے۔

چیف منسٹر ریونت ریڈی نے اساتذہ کے تبادلے اور ترقیوں میں حائل رکاوٹیں دور کرنے کی ہدایت دی تاکہ اساتذہ کو ترقیوں کے ساتھ تبادلے کئے جا سکیں

[]

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *